• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایسٹ زون کے 74 بلیک لسٹ پولیس اہلکاروں کی فہرست جاری

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے کراچی ایسٹ زون کے 74 پولیس اہلکاروں و افسران کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔

ڈی آئی جی آفس ایسٹ زون نے بلیک لسٹ پولیس اہلکار و افسران کی فہرست جاری کردی ہے۔

غلام اظفر نے کہا ہے کہ اہلکاروں کو ڈی آئی جی ایسٹ ہیڈ کوارٹرز بی کمپنی یعنی بلیک لسٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون کے مطابق 14پولیس اہلکار و افسران کو معطل بھی کیا گیا ہے جبکہ تمام 74 اہلکار و افسران کو بی کمپنی شفٹ کیا گیا ہے۔

غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ یہ تمام وہ پولیس افسران و اہلکار ہیں جن کے خلاف IR ( انفارمیشن رپورٹ )اور IAB انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو سے اور عوام کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان تمام پولیس افسران و اہلکاروں سے کوئی آپریشنل اور فیلڈ کا کام نہیں لیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی بنائی ہوئی بی کمپنی کے بعد ایسٹ زون میں بھی بی کمپنی کا اجراء کیا گیا ہے جہاں بلیک لسٹڈ افسران و اہلکاروں کو کلوز کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے اور جاری رہے گا، عوام کی شکایات پر کارروائی اولین ترجیحات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید