کراچی میں گیس بحران کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پائپ لائنز پریشر 12 پی ایس آئی کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں سوئی سدرن سسٹم پریشر 60 کے بجائے 10 سے 15 پی ایس آئی کی کم ترین سطح پر ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی صارفین کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس غائب ہے اور کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ گیس فیلڈز سے 65 ایم ایم سی ایف گیس کی آمد کم ہوئی ہے۔
سوئی سدرن کے مطابق صنعتوں کو ہفتہ، اتوار کے بجائے جمعہ، ہفتہ گیس بند ہوگی۔