• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے، سربراہ کامن ویلتھ مبصر گروپ

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، ووٹنگ کے عمل میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں۔

کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے کہا کہ انٹرنیٹ دریافت ہونے سے قبل ہم الیکشن کرا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رزلٹ بھیجتے وقت انٹرنیٹ بندش سے مسئلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ صبح 8 بجے سے پہلے ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

قومی خبریں سے مزید