• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایدھی سردخانے منتقل

سینئر اداکارہ عائشہ خان کی لاش کو جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان کا لواحقین کے کہنے پر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اداکارہ کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، وہ گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں، گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سے ملنے والی لاش اداکارہ عائشہ خان کی ہے۔

پولیس نے عائشہ خان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا، مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔

اداکارہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔

قومی خبریں سے مزید