نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم میں پولیس اہلکار واحد پرویز کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ بلال کالونی تھانے میں اہلکار کے چھوٹے بھائی واجد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بھائی سٹی کورٹ میں اے ڈی جی ویسٹ کا گن مین تھا، بھائی کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، ایک موٹر سائیکل پر دو ملزمان آئے اور فائرنگ کی، بھائی کو سر میں گولی لگی جس سے وہ جاں بحق ہوا۔
دوسری جانب سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، مفرور ملزمان کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پولیس اہل کار کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔