• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن والے دن حکومت نے ہمارے ساتھ زیادتی کی، شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ الیکشن والے دن حکومت نے ہمارے ساتھ زیادتی کی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کے نتیجے میں بنیادی اہمیت فارم 45 کی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 47 کے ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے فارم 45 کے برخلاف نتیجہ بنایا، 9 اور 10 فروری کو یکسر مختلف فارم 47 بنائے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن والے دن حکومت نے ہمارے ساتھ زیادتی کی، مجھے پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال کر رزلٹ روک دیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو خط لکھا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، میں نے الیکشن کمیشن کو تمام ریکارڈ دے دیا ہے۔

شعیب شاہین ن کہا کہ رزلٹ کا مطلب پولنگ ایجنٹ، ریٹرننگ افسران کے دستخط ہوتے ہیں، ہمیں امید ہے کامیابی ضرور ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ن لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری کو کہا ہے کہ وہ اپنے فارم 45 لے آئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر ان کی حکومت آتی ہے تو بجلی گیس کے قیمتیں بڑھ جائیں گی، آنے والے دنوں مہنگائی کنٹرول سے باہر ہوجائے گی۔

قومی خبریں سے مزید