• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے’پرنس چارمنگ‘ کہنے پر بلاول حیران، ویڈیو وائرل


حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منگل کو اسلام آباد میں ہونے والی  مشترکہ پریس کانفرنس سے ایک ویڈیو کلپ  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس وائرل ویڈیو کلپ میں پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری کو بلاول بھٹو زرداری کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں’میرا پرنس چارمنگ‘ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ والد کے’پرنس چارمنگ‘ کہنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی کے چہرے پر حیرت اور مسکراہٹ نظر آ رہی ہے۔

آصف علی زرداری کے ’پرنس چارمنگ‘ کہنے پر صرف بلاول بھٹو ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ ردِعمل کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ سب پاکستانی والدین ایک جیسے ہی ہوتے ہیں پھر چاہے وہ سیاستدان ہی کیوں نہ ہوں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ہم سب جانتے ہیں اس وقت بلاول بھٹو کو کیسا محسوس ہو رہا ہوگا۔