• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی ویمنز پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس، ویڈیو وائرل

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ویمنز پریمیئر لیگ 2024ء کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس دی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں شاہ رخ خان کو گزشتہ سال ہٹ ہونے والی اپنی فلموں’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کے گانوں پر ڈانس کر کے شائقینِ کرکٹ کو محظوظ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی اداکار نے اپنی پرفارمنس سے قبل خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خصوصی پیغام بھی دیا۔

ویمنز پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کی افتتاحی تقریب  23 فروری کو بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ورون دھون، شاہد کپور، کارتک آریان، سدھارتھ ملہوترا، ٹائیگر شیروف سمیت دیگر نے بھی پرفارم کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  یہ ایونٹ اگلے 30 دن تک جاری رہے گا اور اس ایونٹ کا فائنل دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔