• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری، گورنر ہاؤس اور اطراف پر ٹریفک کا دباؤ

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری تقریب کے موقع پر گورنر ہاؤس اور اس کے اطراف پر ٹریفک کا دباؤ دیکھنے میں آیا۔ 

آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس، میٹرو پول کے اطراف ٹریفک کا دباؤ رہا جبکہ شاہراہِ فیصل، عبداللّٰہ ہارون روڈ پر بھی ٹریفک کا دباؤ رہا۔ 

ایم اے جناح روڈ، چوہدری خلیق الزمان روڈ، گزری، تین تلوار اور گارڈن میں بھی ٹریفک کا دباؤ رہا۔ 

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایوان صدر روڈ، کھجور چوک، فوارہ چوک کے دونوں اطراف کی سڑکیں سیکیورٹی کے باعث بند ہیں۔

ٹریفک کو شاہین چوک سے پی آئی ڈی سی چوک کی طرف بھیجا جارہا ہے۔ ٹریفک کو فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ کی طرف بھیج رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید