وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے ضلع جنوبی کے نشیبی علاقوں کا اچانک دورہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دیکھا کہ کچھ علاقوں میں بارشوں کے پیشِ نظر پانی کی نکاسی کے پمپ نصب نہیں تھے۔
انہوں نے اس بے احتیاطی پر کمشنر کراچی سے فوراً رپورٹ طلب کر لی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان سے سوال کیا ہے کہ بتایا جائے کہ رین ایمرجنسی پلان کے تحت کونسی مشینری کہاں نصب ہے؟
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تنبیہ کی ہے کہ میں کسی بھی وقت دوبارہ دورہ کروں گا، ایس او پیز کے تحت تمام تر انتظامات ہونے چاہئیں۔