سید مراد علی شاہ نے سندھ کی وزارتِ اعلیٰ کا حلف اُٹھالیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حلف لیا۔
تقریب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، مختلف ممالک کے سفارت کار اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
سید مراد علی شاہ نے سندھ کی وزارتِ اعلیٰ کا حلف اُٹھالیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اُن سے حلف لیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے پہنچے تو گورنر کامران ٹیسوری اور سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔
تقریب میں فریال تالپور، آغا سراج درانی، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، آئی جی سندھ رفعت مختار، غیر ملکی سفارت کار اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
تقریب کے لیے 1 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا تھا، حلف برداری کے بعد کارکنوں نے زبردست نعرے بازی بھی کی۔