• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف والا میں ایک ہی دن 2 نوجوان قتل کردیے گئے۔

چند دن قبل مبینہ طور پر اغوا کیے گئے نوجوان کی لاش نہر سے مل گئی جبکہ شہر میں ایک اور نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

پولیس نے قتل کے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق بھٹہ نمبر 2 کے رہائشی 17 سالہ زین کو چند دن پہلے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا۔

پولیس تھانا سٹی نے زین کے والد شہباز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ اتوار کے روز پولیس کو دلو والا نہر میں نوجوان کی لاش کی اطلاع ملی، جسے شہباز نے شناخت کر لیا۔

پولیس نے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

اشرف نامی محنت کش کا قتل بھی بھٹہ نمبر 2 پر ہی ہوا، جسے سابقہ رنجش پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں تاج نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کی تلاش شروع کر دی۔

قومی خبریں سے مزید