کراچی کے علاقے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئیں، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
فائر آفیسر احسن کے مطابق آگ دکان میں لگی تھی جو عمارت کی پہلی منزل اور چھت تک پہنچ گئی۔
لکڑی کے گودام میں لگی آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔