• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عطااللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مکمل فارم 45 موجود ہیں، ٹریبونل میں جمع کروائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کو حملے کرنے والوں کو قانون اور عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مکمل فارم 45 موجود ہیں، ٹریبونل میں جمع کروائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا وقت تو گزر گیا جب آپ کو فارم 45 پیش کرنے تھے۔

ن لیگی رہنما نے استفسار کیا کہ کیا دھاندلی صرف سندھ اور پنجاب میں ہوئی ہے؟ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا، کیا وہاں دھاندلی نہیں ہوئی؟

اُن کا کہنا تھا کہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو الیکشن ٹریبونل جائیں اور ثبوت دیں، ہمیں مل کر اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ہمارے اتحادی ڈٹ کر ساتھ کھڑے ہیں۔ معاشی مسائل سے نمٹنے میں تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل میں حصہ لینے والوں کی تقریر دکھانی چاہیے تھی، کیا وجہ تھی جو تقریر نہیں دکھائی گئی، اسکی تحقیق ہونی چاہیے۔

ن لیگی رہنما یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی تمام تقاریر کو لائیو دکھایا جانا چاہیے، شہباز شریف نے آج ملک کو بچانے اور سنوارنے کی بات کی۔

قومی خبریں سے مزید