• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں بارشوں اور برف باری کے بعد سردی کی نئی لہر

ملک بھر میں بارشوں اور برف باری کے بعد سردی کی نئی لہر آگئی۔ 

خیبر میں 4 روز سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے جبکہ دیر بالا میں شدید برف باری کے باعث 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔

سوات، پاراچنار اور ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے بارش اور برف باری جاری ہے۔ 

مالم جبہ، کالام، اوشو اور گبرال جانے والے والی سڑکیں بند کردی گئیں۔ مری میں 2 روز سے جاری بارش کے بعد برف باری ہوئی۔

کان مہترزئی پر ایم 50 شاہراہ کو بحال کردیا گیا جبکہ چلاس اور کوہستان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہِ قراقرم کی بحالی کا کام جاری ہے۔

کوہ سلیمان رینج میں دھانا سر کے مقام پر روڈ کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک بحال کردیا گیا۔

پاک پتن اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ کراچی میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی بڑھا دی۔

این ڈی ایم اے نے 5 سے 7 مارچ تک ملک میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی۔

قومی خبریں سے مزید