کراچی میں طالبعلم کے قتل کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بی بی اے کے طالبعلم لاریب کے قاتل فوری گرفتار کر کے رپوٹ دیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈکیتی کی زیادہ واردت والے علاقوں میں پولیس پکٹ اور گشت بڑھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ چھینا جھپٹی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تشویش کا باعث ہیں۔ مجھے شہر میں ہر صورت امن و امان کی فضا برقرار چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن و امان کا ایسا ماحول ہو کہ لوگ آزادانہ روزمرہ کا معمول برقرار رکھیں۔ ماحول سے خوف کی فضا کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا۔