• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تین کم عمر بچوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے مجرم کو عمر قید کی سزا

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت نے تین کم عمر بچوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی۔

جرم ثابت ہونے پر ملزم حسنین کو عمر قید اور 15 لاکھ روپےجرمانے کی سزا سنائی گئی۔ 

پراسکیویشن کے مطابق ملزم نے 2016 میں 12 سالہ نمرہ،7 سالہ علی اور 4 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ 

ملزم حسنین کو تینوں بچوں نے اپنے گھر چوری کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ پولیس کے مطابق بچوں کے والد شریف الدین نے تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ 

وکیل مدعی مقدمہ لیاقت گبول نے کہا ملزم حسنین مدعی مقدمے کے پکوان سینٹر پر کام کرتا تھا۔ ملزم نے تین بچوں کو قتل کیا ہے سزائے موت سنائی جائے۔ 

وکیل مدعی مقدمہ نے مزید کہا کہ ملزم کی سزا بڑھانے کےلیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید