• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج برائے 2024: ’روڈ ٹو مکہ‘ سروے کیلئے سعودی وفد کراچی پہنچ گیا


حج برائے 2024 کے عازمین کی سہولت کیلئے کراچی سے ’روڈ ٹو مکہ‘ کے سروے کیلئے 12 رکنی سعودی وفد کراچی پہنچ گیا۔ 

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ شروع کرنے کیلئے سعودی عرب کے 12 رکنی اعلیٰ سطح وفد نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ سعودی وفد کو کراچی ایئرپورٹ پر وفاقی سیکریٹری مذہبی امور اور ڈائریکٹر حج کراچی نے ویلکم کیا۔ 

’روڈ ٹو مکہ‘ پروجیکٹ کے تحت کراچی ایئرپورٹ کو شامل کرنے کے لئے سعودی حکام جائزہ لیں گے۔ حج کے دوران پاکستانی حجاج کی کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت کراچی کے حجاج کرام بھی اسلام آباد کی طرح ڈومیسٹک مسافر کے طور پر جدہ پہنچیں گے۔ سعودی حکام روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت حجاج کی امیگریشن کےلیے سروے کریں گے۔ 

سعودی حکام کی رپورٹ پر رواں سال کراچی ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت حج کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر حجاج کے امیگریشن کے جدہ ایئرپورٹ پر نہیں ہوگی۔ اس وقت صرف اسلام آباد ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل ہے۔ 

کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنے منصوبہ ہے۔ سعودی حکام آج وزارت مذہبی امور، امیگریشن، سول ایوی ایشن سے ملاقاتیں کریں گے۔ اے ایس ایف اور کسٹم سمیت دیگر محکموں کے حکام کے ساتھ کراچی ایئرپورٹ کا جوائنٹ سروے کریں گے۔ 

سعودی حکام کی رپورٹ پر کراچی ایئرپورٹ کو اس سال حج کے دوران روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید