کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی اور مراد علی شاہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،دریں اثنا کمانڈر کراچی پاک بحریہ ریئر ایڈمرل محمد سلیم نے بھی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔