کراچی(اسٹاف رپورٹر)شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش یاسر عرف میجر کو گرفتار کرکے 1040 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور فروختگی رقم برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ملیر ندی کے قریب کارروائی کی گئی ، گرفتار ملزم علاقے میں مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا،گرفتار ملزم پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروخت کرنے میں ملوث ملزم رمضان کو گرفتار کرکے 1105 گرام اعلی کوالٹی چرس، اور فروختگی رقم برآمد کرلی، پولیس کے مطابق بلوچ آباد ابراہیم حیدری کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔