کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی جوائنٹ آفیسرز ایکشن کمیٹی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ایکشن کمیٹی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں دعا کی اللہ تعالیٰ ندیم اختر مرحوم کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کیلئے صبر و ہمت عطاء فرمائے۔