کراچی کے علاقے منگھو پیر کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد ولی رحمٰن کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ولی رحمٰن کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوا ہے، وہ متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے، دہشت گرد ولی رحمٰن نے ہلاک قاری حسین سے خودکش حملے کی ٹریننگ لی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ولی رحمٰن گرفتاری کے خوف سے 2009ء میں دبئی فرار ہو گیا تھا، ولی رحمٰن پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔