• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے بلدیہ میں دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی غربی کے علاقے بلدیہ میں دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے دستی بم پھینکا۔

افطاری کے وقت کیے گئے حملے میں اقبال اور مسجد کا چندہ جمع کرنے والا نوجوان زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے دستی بم دھماکے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افطار کے وقت دو موٹر سائیکلوں پر 4 افراد آئے، ملزمان نے گھر کے باہر بیٹھے اقبال نامی شخص سے کچھ بات کی۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان دستی بم پھینکا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں اقبال نامی شخص اور وہاں سے گزرنے والا لڑکا معمولی زخمی ہوئے۔

فیضان علی نے بتایا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید