• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اروند کیجریوال کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کا ردعمل

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس  کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک سے پریس بریفنگ کے دوران بھارت میں سیاسی بے امنی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت اور کسی بھی ملک میں جہاں انتخابات ہو رہے ہیں وہاں کے لوگوں کے سیاسی اور شہری حقوق محفوظ ہیں اور ہر کوئی آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے ووٹ دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر شراب پالیسی میں گھپلے کا الزام ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید