• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بنگلا دیش میں ہیٹ ویو کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے رواں ہفتے تعلیمی ادارے اور مدارس بند رکھے گئے۔

تاہم محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

بنگلا دیشی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے سبب تعلیمی اداروں میں طلباء کی اسمبلی نہیں ہوگی۔

بنگلا دیشی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر مزید چند دن اور رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈھاکا میں اوسطً زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید