بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچ گلوکار نور محمد نورل کے علاج کے لیے کراچی کے نجی اسپتال کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت کے مراسلے کے مطابق گلوکار نور محمد کو علاج کے لیے گزشتہ رات کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان نور محمد نورل کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچی فنکار استاد نور محمد نورل کے انتقال کی جعلی خبریں زیرِ گردش تھیں۔
استاد نور محمد نورل کے بیٹے جمیل نور نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپس میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
جمیل نور کا مزید کہنا تھا کہ استاد نور محمد نورل کا گھر میں علاج جاری ہے، آج استاد نور محمد نورل کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔