• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتی طلبہ کیلئے CSS امتحان کی تیاری، قومی پروگرام کا باضابطہ آغاز

لاہور (آصف محمود بٹ ) سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) میں اقلیتی طلبہ کے لیے سی ایس ایس امتحان کی تیاری کے ضمن میں قومی آؤٹ ریچ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، جو ایک تین مراحل پر مشتمل منصوبہ ہے۔ 

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق  کا تحفظ  علامتی اعلان نہیں  ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔

 ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی ( کامن ٹریننگ پروگرام) سید شبیر زیدی نے پروگرام کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا  کہ سول سروسز اکیڈمی کا یہ اقدام آئینی اصولوں، پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور "اُڑان پروگرام" سے ہم آہنگ ہے۔

 پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ ہم غیر مسلم پاکستانی، ہمیں اپنی شناخت پر فخر ہے ڈی جی  CSAفرحان عزیز خواجہ نے وفاقی وزیرقانون کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

تقریب کا انعقاد سی ایس اے کے والٹن کیمپس میں کیا گیا، جہاں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سےخطاب میں کہا کہ آئینِ پاکستان، بالخصوص آرٹیکل 36، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا محض علامتی اعلان نہیں بلکہ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔ 

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ کسی پر احسان نہیں کیا جا رہا، بلکہ ان کا حق دیا جا رہا ہے۔ آئینی وعدوں کو عملی شکل دینا وقت کی ضرورت ہے۔ 

حالیہ اسپیشل سی ایس ایس امتحان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے لیے مخصوص 121 نشستوں میں سے صرف16 پر تقرری ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ ان کے مطابق یہ اعداد و شمار اس امر کے متقاضی ہیں کہ اقلیتوں کو تیاری، رہنمائی اور اعتماد فراہم کرنے کے لیے مربوط اور جامع اقدامات کیے جائیں۔

ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی ( کامن ٹریننگ پروگرام) سید شبیر زیدی نے پروگرام کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سول سروسز اکیڈمی کا یہ اقدام آئینی اصولوں، پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور "اُڑان پروگرام" سے ہم آہنگ ہے۔

 اُن کے مطابق یہ پروگرام صرف ایک تربیتی کورس نہیں بلکہ پاکستان کی کثرت میں وحدت کے تصور کی عملی تصویر ہے۔

 سید شبیر زیدی نے کہا کہ صلاحیت معاشرے کے ہر کونے میں پائی جاتی ہے، ضرورت صرف موقع اور رہنمائی کی ہے۔ ہم اس خلا کو پُر کرنے آئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید