• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر کے حملے میں زخمی افراد کو مالی امداد دینے کا فیصلہ

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے چند روز قبل لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے زخمی ہونے والی خاتون اور دو بچوں کو فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ افراد چند روز قبل فارم ہاؤس کے ایک شیر کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

 محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے شیر کو برآمد کرکے سفاری پارک منتقل کردیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید