• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک میں مارچ کے آخری روز کاروبار منفی رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مارچ کے آخری روز کاروبار منفی رجحان میں رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاری کا مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس نے کاروبار کے آغاز پر 165 پوائنٹس اضافے سے 67 ہزار307  کی تاریخی بلند ترین سطح بنائی، تاہم کاروبار کا اختتام 137 پوائنٹس کمی سے 67 ہزار 5 پر کیا۔

حصص بازار میں آج 31 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا کاروبار 9 ارب 89 کروڑ روپے میں ہوا۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 447 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید