کراچی میں راشد منہاس روڈ پر پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ڈاکو کیشیئر سے نقدی اور موبائل چھیننے کے ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار کو بھی لوٹ کر چلے گئے۔
موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کیشئر سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ ملزمان پمپ پر موجود سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار سے بھی موبائل لے گئے۔
پولیس اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ بھی کی، ایک فائر کے بعد دوسری گولی پستول میں پھنس گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ان کی تلاش جاری ہے۔