کراچی میں دامادِ رسول ﷺ، حیدرِ کرار حضرت علی مرتضیٰ رضی اللّٰہ عنہ کے یومِ شہادت کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔
یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوئی جس سے علامہ ریحان حیدر رضوی نے خطاب کیا، جس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔
جلوس کے شرکاء نے امام بارگاہ علی رضا کے باہر نمازِ ظہرین ادا کی۔
نمازِ ظہرین کی ادائیگی کے بعد جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں پر گامزن ہوا۔
جلوس ایمپریس مارکیٹ صدر پہنچ گیا۔
یومِ علی کے جلوس کی سیکیورٹی پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔
جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستوں پر، تاج کمپلیکس، ایمپریس مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کیے گئے ہیں۔
جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر میں اختتام پزیر ہو گا۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔