وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کردیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس او پیز کا مقصد احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مقدمے کا اندرآج ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا ہے کہ مقدمات درج کرنے سے قبل متعلقہ بنیادی جرم کا حوالہ دینا ضروری ہوگا۔