گھوٹکی کے گاؤں سائيں ڈنو میں ڈاکو 20 سے زائد بھینسیں لےگئے۔
پولیس کے مطابق ایک درجن سے زائد مسلح ڈاکو بھینسوں کے باڑے میں داخل ہوئے اور بیس بھینسیں لے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ دیہاتیوں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے بھینسوں کے مالک سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ڈاکوؤں کے تعاقب میں کچے میں موجود ہے۔