کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان کے علاقے رشایا الفاخر میں لبنانی حزب اللہ گروپ کے 10ٹھکانوںپر متعدد فضائی حملے اور بمباری کی۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیاروں نے بیک وقت جنوبی لبنان کے علاقے رشایا الفاخر میں حزب اللہ کے تقریباً 10 اہداف پر بمباری کی، جن میں ہتھیاروں کے گودام،لانچنگ سائٹس اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔لبنانی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے الخریبہ فارم اور رشایا الفاخر کے مضافات کے درمیان السماقہ کے علاقے اور الحباریہ قصبوں کے مضافات میں حلتہ کفارشعبہ فارم کے درمیان کے جنگلاتی علاقے پر 4 حملے کیے ۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے ضلع حسبیا کے مشرقی سیکٹر میں حما الفردیس پر دو نئے حملے بھی کیے۔