• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ہوٹل پر سحری کرتے متعدد شہری لٹ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 18 میں واقع ایک ہوٹل پر سحری کرتے متعدد شہریوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

مذکورہ ہوٹل پر گزشتہ شب سحری میں ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی۔

ڈاکو ہوٹل میں آئے شہریوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان کو بھی لوٹ کر فرارہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید