• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چور اور سپاہی دونوں ہی کراچی کے نہیں، خالد مقبول

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ چور اور سپاہی دونوں ہی کراچی کے نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں جرائم کی روک تھام کی ذمے داری جس پولیس کی ہے، وہ اس شہر کی ہے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی پولیس کراچی کی ہے ہی نہیں، بار بار یہ بات کہہ چکے ہیں کراچی میں چور اور سپاہی دونوں کراچی کے نہیں ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ 50 نوجوان کراچی میں شہید ہوگئے اور سندھ حکومت خاموش ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس طرح کی خطرناک، جاگیردارانہ اور موروثی جمہوریت سندھ میں ہے ویسی کسی اور صوبے میں نہیں۔

قومی خبریں سے مزید