کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کو 6ماہ ہوگئے یہ 21ویں صدی کی تباہ کن جنگ ہے،نہتے فلسطینیوں کو بمباری کرکے اور غذائی قلت کے ذریعے شہید کیا جارہا ہے،اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ،عالمی عدالت،عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں ظالموں کے ساتھ کھڑے ہوکر تماشائی بنی ہوئی ہیں، پاکستان سنی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں کہا کہ بے انصافی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے،کارکنان اپنے قائد شہید محمد سلیم قادری کے مشن کو مزید تیز کردیں،ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،ختم نبوت ﷺ اور عظمت صحابہ واہلبیت کا تحفظ صبح قیامت تک کرینگے محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔