کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی گھر کے ملازم نے ڈلوائی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے مفرور ڈرائیور آصف کو چند ماہ پہلے ہی نوکری پر رکھا تھا، مقابلے میں مارا گیا ڈاکو ڈرائیور آصف کا دوست تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکو عبید اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افطار کے بعد گھر میں داخل ہوا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں عبید مارا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملزم طیب اور تنویر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بچے نے کمال بہادری اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی تھی۔
اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے بروقت پہنچ کر گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔