• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوم فلسطینیوں کیلئے خوراک، ادویات اور موبائل میڈیکل یونٹس بھجوا دیئے، ڈاکٹر عدیل

لندن (سعید نیازی) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکا رمظلوم فلسطینیوں کی امداد کیلئے آغوش یوکے خوراک کے 20ٹرکوں کے علاوہ ایمبولینس، موبائل میڈیکل یونٹ اور ادویات بھجوادی ہیں۔ اس بات کا اظہار آغوش یوکے کے چیئرمین ڈاکٹر عدیل ریاض نےامدادی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقد بریفنگ کے موقع پر کیا انہوں نےکہا کہ برطانیہ میں آغوش یوکے کےساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے علاوہ مصر، اردن اور ترکی میں ہمارے رضاکار موجودہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہمیں جو عطیات مل رہے ہیں انہیں احسن طریقے سے خرچ کیا جائے اور غزہ میں بحالی کے طویل المدت منصوبوں میں اپنا کردار ادا کریں۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا کہ آغوش یوکےکی جانب سے غزہ کے 24ہزار خاندانوں کیلئے خوراک بھجوائی گئی ہے۔ اور اس ضمن میں والتھم فاریسٹ اسلامک ایسوسی ایشن، عائشہ مسجد ریڈنگ، برینٹ اسلامک سینٹر اور دیگر مساجد نے تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کیلئے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ والتھم فاریسٹ اسلامک ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آج کی تقریب میں آغوش کو 30ہزار پاؤنڈ کا عطیہ پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ جو بے رحمانہ سلوک کیا جا رہا ہے اس حوالے سے ہر سطح پرتشویش کا اظہار کیا جانا ضروری ہے۔ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ الیاس نے کہا کہ فوڈ کے ٹرالر کیلئے آغوش کے تعاون بھیجا ہے اور آج کی تقریب کا مقصد یہ تھا تعاون کرنے والے افراد کو اپنی کاوشوں کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔ راجہ الیاس نے کہا کہ ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی پیش کئے گئے ہیں۔ دی ماسک اینڈ اسلامک سینٹر کے حاجی محمد صدیق نے کہا کہ آغوش کو 40ہزار پاؤنڈ کی ایک ایمبولینس دی ہے اور 12ہزار فوڈ پیکجیز کے لئے 30ہزار پاؤنڈ کی رقم دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ضمن میں تعاون کرنے والوں کے انتہائی مشکور ہیں۔

یورپ سے سے مزید