• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرزا فیصل محمود کے بھائی مرزا عامر محمود کے ایصال ثواب کی محفل

برمنگھم (ابرار مغل) برمنگھم نعت کونسل کے سربراہ اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود کے بھائی مرزا عامر محمود کے ایصال ثواب کی محفل سے میں خطاب کرتے ہوئےشیخ الحدیث علامہ مفتی محمد ایوب ہزاروی نے کہا کہ مرزا عامر محمود کی موت شہادت کی موت ہے ۔ قادریہ ٹرسٹ کے سربراہ پیر محمد طیب الرحمٰن قادری نے کہا مرزا عامر محمود رزق حلال کیلئے جا رہے تھے اور حادثہ کی وجہ سے شہید ہو گئے، وہ انتہائی نفیس ، رحم دل، درگز اور صبر کرنے والے انسان تھے، انہوں نے اپنی ساری زندگی سادگی اور لوگوں کے ساتھ حسن سلوک میں گزاری انہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں مرزا عامر محمود سمیت امت محمدیہﷺ، فلسطین کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں کیلئےخصو صی دعا کی گئی۔ محفل میں معروف ثنا خواں راجہ شہباز کیانی، حسیب الرحمٰن قادری، یوسف عطاری، فیصل رحمٰن، حامد بشیر، نعیم عباس قادری، حاجی شبیر کے علاوہ دیگر نعت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ شیخ الحدیث محمد سلیمان رضوی، علامہ مولانا شیخ لقمانوی، پیر سید ارشد گیلانی، علامہ سعید مکی، صاحبزادہ حسنین، چوہدری الطاف شاہد، خواجہ یونس، نائب مغل، شہزاد اقبال، کونسلر بابر باز، کونسلر زاکر اللہ، ساجد مغل، زاہد خٹک، ابرار مغل، راجہ خاور، شعیب راجپوت، بشارت چوہدری، واجد بشیر ملہوترا، حافظ و قاری محمد سلطان قادری، علامہ حافظ محمد رمضان، صاحبزادہ محمد رضا المصطفیٰ، عتیق عطاری، حافظ محمد ناصر خان نقشبندی، مولانا محمد ماجد مصطفائی، صوفی مبشر، ملک محمد حسین، محمد علی، ملک فتح خان، عمران وسیم، غلام نبی عامر، غضنفر محمود، سرفراز شیخ، علی ہاشمی، راجہ راسب، محمد عاطف MBE، منیر مغل، راجہ جاوید اقبال، ذوالفقار علی، چوہدری ظروف اور دیگر نےشرکت کی۔
یورپ سے سے مزید