• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین وزارئے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب

برسلز (نیوز ڈیسک) ایران کی جانب سے شام میں اس کے قونصل خانے پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں یورپی یونین کے وزارئے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منگل کو طلب کیا ہے۔ جوزف بوریل نے مزید کہا کہ یورپی یونین اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد خطے کی کشیدگی میں کمی اور سلامتی کےلیے کردار ادا کرنا ہے۔
یورپ سے سے مزید