• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم رولز میں ترامیم، تیل کے غیر ملکی سپلائرز کو کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی)کسٹم رولز میں ترامیم، پاکستان میں تیل کے غیر ملکی سپلائرزکو کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، غیر ملکی سپلائرز اپنے دفاتر اور وئیر ہاؤسز قائم ،خام تیل یا دیگر پٹرولیم مصنوعات درآمد کر سکیں گے، تیل کے غیر ملکی سپلائرزاپنا رجسٹرڈ کاروبار یا اپنی ذیلی کمپنی کےذریعے کاروبارقائم کرسکیں گے ، ایف بی آر نے کسٹم رولز 2001میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، رولز کوکسٹم بانڈڈ سہولت رولز 2024کے تحت غیر ملکی سپلائرز سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد ، مقامی فروخت، ری ایکسپورٹ کا نا م دیا گیا ،یہ رولز انٹرنیشنل تیل سپلائرز پر لاگو ہونگے ، غیر ملکی سپلائرز کو پاکستان میں کسی بھی جگہ کسٹم کے بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں زیادہ مقدار میں خام تیل یا پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کی اجازت ہوگی ، غیر ملکی سپلائرز اپنے دفاتر اور وئیر ہاؤسز قائم، خام تیل یا دیگر پٹرولیم مصنوعات درآمد کر سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید