• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم الرحمٰن مرزا کے اعزاز میں پی جے سی یونان کا عشائیہ

ایتھنز (نمائندہ جنگ) برطانیہ سے یونان کے دورے پر آئے نعیم الرحمٰن مرزا کے اعزاز میں صدر پی جے سی (رجسٹرڈ) یونان اور بدرمنیر سندھو نےعشائیہ دیا۔تقریب میں ظفر ساہی، مرزا رفاقت حسین،ابراہیم فیض،میاں صفدر اور مرزا نعیم نے بھی شرکت کی۔ نعیم الرحمٰن مرزا نے نامساعد حالات کے باوجود اعلیٰ خدمات پر یونان کی صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کیا اور بہتر صحافت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ مرزا رفاقت حسین نے نعیم الرحمٰن کو یونان میں مقیم پاکستانی برادری کے حوالے سے اپنے تجربات بتائے، ابراہیم فیض نے مشکل حالات میں ڈیجیٹل میڈیا کے یونان سے اجرا اور یہاں پر مقیم برادری کو اس کے مثبت پہلوؤں پر گفتگو کی۔ صدر بدرمنیر سندھو نے یورپ میں مقیم صحافی برادری کو ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط پر زور دیتے ہوئے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خدمات سرانجام دینے پر زور دیا اور عشائیہ میں شریک صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید