• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ویپنگ‘‘ دل کی صحت کے لئے اچھی نہیں، تحقیق

لندن( نیوز ڈیسک)طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق کے نتائج سے اخذ کیا ہے کہ ای سگریٹ (ویپنگ) دل کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔’سائنس الرٹ‘ کے مطابق پھیپھڑوں اور دل کے پٹھوں کی تباہی کا سبب بننے والا مادہ ای سگریٹس میں پایا جاتا ہے۔اس کی وجہ سے لوگوں کو کھانسی اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، ای سگریٹ کا استعمال دل کے دورے، فالج اور سانس کی بیماریوں کے بڑھتے خطرے سے وابستہ ہے۔امریکن کالج آف کارڈیالوجی کی سالانہ سائنسی میٹنگ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ویپنگ سے متعلق مفروضوں کو اب نئی تحقیق کے نتائج سے تقویت ملی ہے۔محققین نے دریافت کیا ہے کہ ای سگریٹ استعمال کرنے والوں میں 18سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ویپ نہ استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں دل کی بیماری کا خطرہ 19فیصد زیادہ ہوتا ہے۔’ویپنگ‘ کے عادی افراد میں دل کی خراب کارکردگی، اچانک دل کے دورہ پڑنے، دل کا بتدریج کمزور ہونا یا اس کے پٹھوں کا سخت ہونا شامل ہے، ان سب ہی بیماریوں کے نتیجے میں دل کے لیے پورے جسم میں خون پمپ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ای سیگریٹ پر کیے گئے متعدد مطالعات ویپنگ کو دل پر نقصان دہ اور مضر اثرات سے جوڑ رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ویپ اتنا محفوظ نہیں ہے جتنا اسے ابتدائی مرحلے میں سوچا جا رہا تھا۔ 
یورپ سے سے مزید