• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابی پیرزادہ ایک بار پھر اسپتال منتقل: دعاؤں کی اپیل کردی

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

سابقہ گلوکارہ رابی پیر زادہ طبیعت ناسازی کے سبب ایک بار پھر اسپتال منتقل ہو گئیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی دوسری تاریخ کو بھی رابی پیرزادہ کو طبیعت بگڑنے کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سابقہ گلوکارہ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں اسپتال کے بیڈ پر دیکھا جا سکتا ہے۔


رابی پیرزادہ کی ٹیم نے اُن کے مداحوں و فالوورز سے درخواست کی ہے کہ اُن کی ٹیم لیڈر کے لیے دعا کریں کہ وہ جَلد صحتیاب ہو جائیں۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ  گلوکاری، اداکاری، ماڈلنگ اور شوبز انڈسٹری کی چکا چوند دنیا چھوڑ کر دین کے کاموں میں اپنا وقت سرف کرتی ہیں۔

رابی پیرزادہ آن لائن قرآن کلاسز بھی دیتی ہیں۔


رواں ماہ کے آغاز میں رابی پیرزادہ کے سوشل میڈیا پر اُن کی ٹیم نے بتایا تھا کہ ’رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے قرآن کلاس نہیں ہو پا رہی ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید