• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ملزم نے خود کشی کرلی

—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ایک ملزم پولیس کی حراست میں خودکشی کی کوشش کرنے کے بعد علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے پولیس کی حراست میں خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن علاج کے دوران وہ دم توڑ گیا۔

یاد رہے کہ ملزم کی شناخت 32 سالہ انوج تھاپن کے نام سے کی گئی تھی اور اس پر ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والے اسلحے کا انتظام کرنے کا الزام تھا۔

انوج تھاپن نے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو اسلحہ فراہم کیا تھا اور پھر ان دونوں نے 14 اپریل کی صبح سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔

ممبئی پولیس نے اس کیس کی تفتیش کرتے ہوئے پہلے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد  انوج تھاپن کو ایک اور ملزم سونو سبھاش چندر کے ساتھ 25 اپریل کو بھارتی ریاستِ پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔

ممبئی پولیس نے اس کیس میں گرفتار تمام ملزمان کے خلاف اسٹریجنٹ مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (MCOCA) کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید