بھارتی فلموں کے ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی نے اینی میٹڈ سیریز باہو بلی کراؤن آف بلڈ بنانے کا اعلان کردیا۔
راجہ مولی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اینی میٹڈ سیریز کے ٹائٹل کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ، جس کے بیک گراؤنڈ میں لوگوں کی جانب سے باہو بلی کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
راجہ مولی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ جب مہیش متی کے لوگ ان کا نام جپتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی، باہو بلی کراؤن آف بلڈ ایک اینیمٹڈ سیریز ہے جس کا ٹریلر جلد جاری کیا جائے گا۔
ہدایت کار کی جانب سے اعلان کے بعد مداح اس کا بےچینی سے انتظار کرنے لگے ہیں۔
یاد رہے کہ باہو بلی کا پہلا حصہ 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ دوسرا حصہ 2017 میں ریلیز کیا جس نے بھارتی فلمی دنیا کے تمام ریکارڈز پاش پاش کیے۔
باہو بلی کی دونوں فلموں میں پربھاس نے مرکزی کردار نبھائے۔ انوشکا شیٹھی، تمنا بھاٹیا اور دیگر فنکاروں معاون کرداروں میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے۔