• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقصانات سے بچنے کیلئے چھوٹے بچوں کے ناخن وقت پر کاٹنے چاہئیں، تحقیق

لندن( نیوز ڈیسک)بچوں کے ناخن اگر طویل وقت کے بعد نہ کاٹے جائیں تو اس سے انہیں اور دوسروں کو خراش آسکتی ہے، مثال کے طور پر اگر بچہ خارش کے وقت کھجانا چاہے تو اس کی جِلد پر خراش آسکتی ہے۔لمبے ناخن بچوں کی جلد میں جلن کا باعث بن سکتے ہیں خاص طور پر چہرے کے ارد گرد اور دیگر حساس جگہوں پر بچے نادانستہ طور پر اپنی جلد کو لمبے ناخنوں سے کھرچ سکتے ہیں یا رگڑ سکتے ہیں جس سے لالی، سوزش اور تکلیف ہوتی ہے،گندگی، بیکٹیریا اور دیگر جراثیم لمبے ناخنوں کے نیچے جمع ہو سکتے ہیں جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، بچے اپنی انگلیاں اپنے منہ میں لے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں جراثیم منہ یا جسم کے دوسرے حصوں میں منتقل ہوسکتے ہیں، لمبے ناخن بچے کی روزمرہ کی سرگرمیوں چیزوں کو پکڑنے، برتنوں کا استعمال، کھیل کے دوران خود یا دوسروں کو انجانے میں تکلیف پہنچا سکتے ہیں،جب ناخن طویل وقت تک نہ کاٹے جائیں تو یہ ارد گرد کی جلد میں بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں اور درد، سوجن اور انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں،لمبے ناخن والے بچے اپنے دانتوں سے خود ناخن کاٹنے کی عادت پیدا کر سکتے ہیں جس سے جسم میں بیکٹیریا کی منتقلی ہو سکتی ہے۔