• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بمباری میں شہید خاتون کے بطن سے پیدا بچی بھی دم توڑ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینی خاتون کے بطن سے پیدا ہونے والی بچی بھی دم توڑ گئی ، صبرین الروح کی ماں ، باپ اور ایک بہن اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے ،قبل از وقت پیدا ہونے والی بچی بھی اپنے شہید خاندان سے جاملی، ڈاکٹر اور چچا نے تصدیق کردی ۔ قبل از وقت پیدا ہونے والی بچی جس کا نام صبرین الروح رکھا گیا تھا جو اسپتال میں زیر علاج اور انکیوبیٹر میں تھی، جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملے میں ماں اپنے شوہر اور ایک بیٹی کے ساتھ شہید ہوگئی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید