• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار وکیلوں کی رہائی کیلئے وفاقی وزیر قانون کا وزیراعلیٰ پنجاب کو فون


گرفتار وکیلوں کی رہائی کیلئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے کہا کہ وکلاء دہشت گرد نہیں ہیں، پولیس حراست میں موجود وکلاء رہا کیے جائیں۔

 وزیر قانون اور وزیر اعلیٰ نے لاہور میں وکلاء کے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کی۔

دونوں نے اتفاق کیا کہ وکلاء کے جائز مطالبات کا احترام کرنا چاہیے، معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ اور مریم نواز نے کہا کہ تصادم عوام سمیت کسی فریق کے حق میں نہیں، مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہی دانشمندی ہے۔

قومی خبریں سے مزید